سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے امریکہ کے دورہ میں مصروف آندھراپردیش کے
وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے، تلنگانہ تلگودیشم لیڈر دیویندر گوڑ سے
ملاقات کی ۔دیویندر گوڑ امریکہ کے روچسٹرکے میوکلینک میں اپنا
علاج کروارہے ہیں۔چندرابابونائیڈو نے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس شانتی سروپ اور ڈاکٹر
ناگیشور ریڈی سے ان کو دی جارہی علاج کی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات حاصل
کی اور دیویندر گوڑ کی بہتر صحت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔